ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی (ہم دوست نیوز) ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں یکدم 1500 روپے اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں حیران کن طور پر 1500 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 42 ہزار 900 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونےکی قیمت 1286 روپے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 514 روپے ہوگئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں چار امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1803 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

Leave a Reply