چین میں کورونا پھرسراُٹھانےلگا

شنگھائی(ہم دوست نیوز)چین میں کورونا نے ایک بار پھر سر اُٹھا لیا ، کورونا سے تحفظ کی ریکارڈ ویکسی نیشن کے باوجود چین میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی سمیت چین کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، حکام نے شنگھائی میں شہریوں کے 3 دنوں کے اندر 2 بار کورونا ٹیسٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق شنگھائی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 8 کیس اور ژیان شہر میں 18 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی،جس کے بعد چینی حکام نے نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے، ژیان میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر تفریحی مقامات، کاروبار، اسکول اور ریسٹورنٹ ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔چین بھر میں آج کورونا کے مقامی سطح پر پھیلنے والے 335 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Leave a Reply