انسانی اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

یورپ(ہم دوست نیوز)یورپ میں پولیس (یوروپول) نے مشترکہ آپریشن کر کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا لیا،مشترکہ آپریشن میں ساڑھے 22 ہزار قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے حصہ لیا،جس کے نتیجے میں 130مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپ میں پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 130 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،یورپی پولیس ایجنسی یوروپول کے مطابق 22 ممالک نے مشترکہ طور پر انسانی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا۔ 13 جون تک ہونے والی ایک ہفتے کی کارروائیوں میں پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے 100 افراد کو بھی شناخت کیا، اس آپریشن کے لیے یورپی یونین کی بارڈر ایجنسی فرنٹیکس نے تعاون کیا تھا۔یورپ کے زمینی، بحری اور فضائی راستوں پر سفر کرنے والے 10 لاکھ افراد اور 2 لاکھ گاڑیوں کو چیک کیا گیا،مشترکہ آپریشن میں ساڑھے 22 ہزار قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے حصہ لیا ہے۔

Leave a Reply