ترک کمانڈر کی جی ایچ کیو آمد

راولپنڈی (ہم دوست نیوز)ترک بری فورسز کے کمانڈر جنرل موسیٰ اوسیور نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کی لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل موسیٰ اوسیور نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں عسکری رہنماؤں کے درمیان سیکیورٹی، خطے کے امور بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس ملاقات میں پاک ترکیہ دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی ہے، جنرل ندیم رضا اور کمانڈر جنرل موسیٰ نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ قریبی فوجی، اسٹریٹجک تعاون کے لیے پاکستان، ترکیہ مشترکہ سوچ رکھتے ہیں۔ترک بری فورسز کے کمانڈر جنرل موسیٰ اوسیور نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو خوب سراہا ہے۔

Leave a Reply