الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو ٹھٹھہ جانے سے روک دیا

اسلام آباد(ہم دوست نیوز) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے ٹھٹہ کے دورے کا نوٹس لیتے ہوئے کے فور4 منصوبے کے افتتاح سے روک دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹھٹھہ جانے سے روک دیا،اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری ہونے پر روکا گیا ہے، وزیراعظم کو ٹھٹھہ میں واٹر سپلائی اسکیم کےفور فیز ون کا افتتاح کرنا تھا۔اس حوالے سے وزیر اعظم کو فیصلے سے آگاہ کیا گیا، روکنے کے باوجود اگر شہباز شریف نے دورہ کیا تو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی۔اعلامیے کے مطابق سندھ کے چودہ اضلاع میں 24 جولائی کو بلدیاتی الیکشن ہے

Leave a Reply