جیل پر شدت پسندوں کا حملہ

نائجیریا(ہم دوست نیوز)ابوجا کی جیل پر شدت پسندوں کا حملہ، جس کے نتیجے میں سیکڑوں قیدی فرار ۔

تفصیلات کے مطابق نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا کی جیل پر شدت پسندوں نے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں قیدی فرار ہو گئے ہیں،وزارت داخلہ کے مطابق مشتبہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے جیل پر حملے کے بعد تقریباً 300 قیدی جیل سے فرار ہوئے ہیں۔تاہم جیل حکام کا دعویٰ ہے کہ فرار ہونے والے بیشتر قیدیوں کو واپس حراست میں لے لیا گیا ہے۔شدت پسند تنظیم نے جیل پر گزشتہ رات حملہ کیا تھا۔

Leave a Reply