عید کی چھٹیوں میں سیاحت کیلئے مری جانے والے افراد کیلئے اہم خبر آ گئی

اسلام آباد ( ہم دوست نیوز)مری کے سٹی ٹریفک پولیس آفیسر نوید ارشاد کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے مطابق شہر میں آٹھ ہزار سے زائد گاڑیاں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مری کے سٹی ٹریفک پولیس آفیسر نوید ارشاد نے ایک بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے مطابق شہر میں 8 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل نہیں ہونے دیں گے، عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران مری میں ٹریفک پولیس کے 360 سے زائد اہلکار تعینات رہیں گے۔ مری میں ہنگامی صورتحال میں بروقت مدد کے لیے اضافی لفٹر اور کرین مہیا کی گئی ہے، مری کے تمام داخلی اور اندرونی راستوں پر کاؤنٹنگ و چیکنگ پکٹس بھی قائم کی جائیں گی۔

Leave a Reply