فحش تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے پر 5 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فحش تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا.

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے فحش تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے کارروائیوں کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا ہے، کارروائی راولپنڈی، اسلام آباد اور سکھر سائبر کرائم سرکل نے کی، ملزم سلیمان کو راولپنڈی اور غلام نبی کو خیرپور سے گرفتار کیا گیا، دونوں ملزمان شکایت کنندہ کی فحش تصاویر، ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے میں ملوث تھے، ملزمان کے زیرِ استعمال موبائل فونز کو قبضے میں لے لیا گیا، سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے غیرقانونی سمز، جعلی کیش اکاؤنٹس بنانے والے گروہ کو گرفتار کیا، ملزمان کی شناخت ناظم، ضیاء المصطفیٰ، عبدالرحمان کے نام سے ہوئی، ملزمان نے شکایت کنندہ سے ساڑھے 3 لاکھ روپے دھوکے سے ہتھیائے، ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے اور تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply