پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے سعودی عرب میں اپنے ملک کا نام روشن کر دیا

ریاض (ہم دوست نیوز )پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے سعودی عرب میں ایمانداری کی مثال قائم کردی، مسافر کی ٹیکسی میں بھولی رقم لے کر ٹیکسی ڈرائیور پاکستان حج مشن مکہ پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے سعودی عرب میں ایمانداری کی مثال قائم کردی، مسافر کی ٹیکسی میں بھولی رقم لے کر ٹیکسی ڈرائیور پاکستان حج مشن مکہ پہنچ گیا،ترجمان حج مشن کے مطابق پاکستانی عازم حج بہادر علی چار ہزار سعودی ریال، 41 ہزار پاکستانی روپے ٹیکسی میں بھول گیا تھا، ٹیکسی ڈرائیور علی حسن گجر رقم لے کر پاکستان حج مشن مکہ پہنچ گیا۔ ڈائریکٹر معاونین ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد اختر عباس نے پاکستانی عازم کو تلاش کروایا، ڈاکٹر اختر عباس نے حاجی کی بلڈنگ میں جا کر اپنی نگرانی میں رقم واپس کروائی اور اس موقع پر ڈائریکٹر معاونین ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد اختر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری سے ہمارے سر فخر سے بلند کردیے، رقم واپس ملنے پر حاجی نے پاکستانی حج مشن اور ٹیکسی ڈرائیور کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے سعودی عرب میں اپنے ملک کا نام روشن کر دیا” ایک تبصرہ

Leave a Reply