شمالی وزیرستان: فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ

راولپنڈی(ہم دوست نیوز) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان نے جام شہادت نوش کر لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید ہو گیا، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی وحید خان شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی وحید خان کا تعلق نوشہرہ سے ہے، علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Leave a Reply