مستونگ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھکٹے

مستونگ( ہم دوست نیوز)بلوچستان کے علاقے مستونگ اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ اور گرد و نواح میں زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مستونگ میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز مستونگ کے جنوب میں 18 کلو میٹر دور تھا۔یاد رہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

Leave a Reply