دہشت گردوں نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو شہید کردیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ہم دوست نیوز)دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے منگی ڈیم میں فائرنگ کر کے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو شہید کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو شہید کر دیا ہے، لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو دہشتگردوں نے 12 اور 13جولائی کی رات زیارت کے قریب اغوا کیا تھا،مسلح دہشتگردوں نے کرنل لئیق بیگ کے کزن عمر جاوید کو بھی اغوا کیا تھا۔ جنہیں دہشتگرد اپنے ساتھ لے کر فرار ہو گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے، بے گناہ شہری کی بازیابی اور مجرموں کو پکڑنے کے لیے پرُعزم ہیں، خراب موسم کے باوجود سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن، استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

Leave a Reply