کوئٹہ (ہم دوست نیوز)بلوچستان میں مون سون کی طوفانی بارشوں کے پیش نظر مزید 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ بلوچستان نے طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث صوبے کے مزید 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیدیا ہے،نوٹیفکیشن میں جن اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہےان میں صحبت پور، پشین، گوادر، آواران،واشک،بارکھان، پنجگور،لسبیلہ اور قلعہ سیف اللّٰہ شامل ہیں،نوٹیفکیشن میں صوبے کے دیگر 9 اضلاع کے مختلف علاقے بھی آفت زدہ قرار دیے گئے ہیں