بلوچستان کے علاقے زیارت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

راولپنڈی (ہم دوست نیوز)بلوچستان کے علاقے زیارت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا.

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے زیارت کے قریب سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گردوں نے شہید لیفٹیننٹ کرنل لئیق کے مغوی کزن عمر جاوید کو بھی شہید کردیا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق زیارت کے علاقے ورچوم میں ریکوری آپریشن کے دوران عمر جاوید کا جسد خاکی ملا ہے،اندازے کے مطابق دہشت گردوں نے عمر جاوید کو اغوا کے فوری بعد شہید کردیا تھا،3 سے 4 فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں آپریشن جاری،دوسری جانب پاک فوج کے شہید حوالدار خان محمد کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا،حوالدار خان محمد کرنل لئیق شہید کی بازیابی کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا تعاقب کرتے ہوئے شہید ہوئےتھے

Leave a Reply