کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

کراچی (ہم دوست نیوز)محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں نے آج بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں بادل برس سکتے ہیں،اس کے علاوہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی تھی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

Leave a Reply