رحیم یار خان : باراتیوں کی کشتی الٹ گئی، 19 لاشیں دریا سے نکال لی گئیں

رحیم یارخان:(ہم دوست نیوز) تحصیل صادق آباد میں باراتیوں سے بھری کشتی دریائے سندھ میں الٹ گئی، دریا سے 19 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں،اب بھی متعدد افراد کی تلاش جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کے مطابق دریائے سندھ میں 100 سے قریب باراتیوں سے بھری کشتی سردار پور سے واپس آ رہی تھی کہ ماچھکا کے مقام پر الٹ گئی۔

مقامی افراد نے فوری طور پر ڈوبنے والے 35 افراد کو زندہ بچا لیا،4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔

باقی ڈوبنے افراد کو نکالنے کے لیے اطلاع ملنے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا اور مزید افراد کی لاشیں نکالی جا رہی ہیں


کئی افراد کی اب بھی تلاش جاری ہے، مقامی افراد کے مطابق کشتی میں خواتین اور بچے کی زیادہ تعداد میں سوار تھے۔

Leave a Reply