پیپلز پارٹی نے گورنر راج پر رانا ثناء اللہ کے بیان سے لاتعلقی ظاہر کر دی

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمیں کسی گورنر راج کی ضرورت نہیں اور نہ ہم لگانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں گورنر راج کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کے بیان سے لاتعلقی ظاہر کر دی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے گورنر راج کی کوئی دھمکی نہیں دی اور ہمیں کسی گورنر راج کی ضرورت نہیں اور نہ ہم لگانا چاہتے ہیں، تحریکِ انصاف نے رانا ثناء اللّٰہ کا پنجاب میں داخلہ بند کرنے کا کہا تھا جس پر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگر پنجاب میں ان کا داخلہ بند کرتے ہیں تو یہ جواز گورنر راج کے لیے کافی ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ جوڈیشل ریفارم ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے،یہ ہم آج نہیں کہہ رہے،جب حکومت آئی تھی تب بھی کہا تھا۔فوج اور سیاستدانوں کی طرح عدلیہ کو بھی آئینی دائرہ کار میں رہنا ہے،اگر کوئی حدود سے تجاوز کرے گا تو اسے حدود میں رکھنے کے لیے کچھ فیصلے کرنا ہوں گے، پنجاب کی حکومت دو چار دنوں کی مہمان ہے۔

Leave a Reply