عمران خان کی پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کو اہم ہدایات

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے اہم ہدایات دیں۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمن پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے اہم ہدایات دیں،ملاقات کے دوران پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور عوام کے مسائل کے حل کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی،عمران خان نے احساس پروگرام،صحت انصاف کارڈ اور دیگر فلاحی پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہمارے فلاحی پروگراموں کو نظر انداز کیا،بلا تاخیر فلاح عامہ کے پروگراموں کو آگے بڑھایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ احساس پروگرام،صحت انصاف کارڈ اور دیگر پروگرامز کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

Leave a Reply