اپوزیشن کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا، پرویز الہٰی

لاہور (ہم دوست نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر کہا ہے کہ اپوزیشن کو پہلے کی طرح ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے ارکان اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو پہلے کی طرح ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سیاسی وفاداریاں بیچنے والوں کے لیے کھلا پیغام ہے۔سابق ڈپٹی اسپیکر نے جمہوری اقدار اور ایوان کے اعتماد کو پامال کیا،جس نے ایوان کی بےتوقیری کی ایوان نے اسےآئینہ دکھا دیا۔اپوزیشن کو اس طرح کے سرپرائز آئندہ بھی ملتے رہیں گے،اپوزیشن وہی کاٹ رہی ہے جو اس نے بویا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی تھی۔

Leave a Reply