نوشہرہ (ہم دوست نیوز)سئنیر رہنما پاکستان تحریک انصاف پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کہیں تو 15 منٹ میں وفاقی حکومت گرا سکتے ہیں.
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہیں تو وفاقی حکومت 15 منٹ میں گرا سکتے ہیں، پنجاب میں حکومت کا خاتمہ کر سکتے ہیں تو وفاقی حکومت کا بھی کر سکتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بیٹے کو وزیر بنا کر توجہ اسلام کے بجائے اسلام آباد پر مرکوز کر رکھی ہے،وفاقی کابینہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لیے قوم پر مہنگائی بم گرا رہی ہے۔