پی ٹی آئی چیزوں کو منفی رنگ دے رہی ہے، کائرہ

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیزوں کو منفی رنگ دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی چیزوں کو منفی رنگ دے رہی ہے،اگر کوئی رکن اسمبلی فلور پر آکر استعفے کا اعلان کردیتا ہے تو وہ مستعفی ہوجاتا ہے،استعفوں سے متعلق پی ٹی آئی کے اراکین اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس پیش ہی نہیں ہوئے۔رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ اداروں کے سربراہ ان کی مرضی کے ہونے چاہئیں۔

Leave a Reply