سینیٹ اجلاس میں بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر قرارداد منظور

اسلام آباد(ہم دوست نیوز)سینیٹ اجلاس میں بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر سینیٹر ثنا جمالی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر سینیٹر ثناء جمالی کی قرارداد منظور کرلی گئی،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ حالیہ سیلاب سے بلوچستان میں بہت تباہ کاری ہوئی ہے،صوبے کا 90 فیصد انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے، بلوچستان کے کسانوں کے زرعی قرضے معاف کیے جائیں اور متاثرین کو بنیادی ضروریات زندگی مہیا کی جائیں،حکومت غیرملکی اداروں سے بھی مدد کی درخواست کرے۔دوران اجلاس وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج بھی بلوچستان میں ہیں،حکومت متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی،صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا

Leave a Reply