عوام نواز شریف کو پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں، جاوید لطیف

لندن ( ہم دوست نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان آنے والے ہیں، اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق سئنیر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نواز شریف کو پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں،میں نواز شریف کو آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان کے عوام کی خدمت کرتا دیکھ رہا ہوں،نواز شریف کا پاکستان میں استقبال کروں گا،نواز شریف پاکستان کے جس ایئرپورٹ پر اتریں گے تو باہر عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہوگا۔رہنما مسلم لیگ ن مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے کرپٹ خان کی جماعت کے خلاف فیصلہ آئین و قانون کے مطابق دیا ہےاور حکومت بھی عوامی امنگوں کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق اقدامات کر رہی ہے

Leave a Reply