امریکا نے اچانک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیوں مؤخر کر دیا؟

امریکا(ہم دوست نیوز)امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ مؤخر کردیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے تائیوان کشیدگی کے تناظر اور چین کے ساتھ بڑھتے تناؤ سے بچنے کے لیے منٹ مین 3 میزائل کا تجربہ مؤخر کردیا،امریکی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کچھ روز کے لیے مؤخر کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اس خبر پر پینٹاگون حکام کا ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا ہے،یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے متنازع دورہ تائیوان پر چین نے تائیوان کے قریب سب سے بڑی جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے

Leave a Reply