امریکا میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ

واشنگٹن(ہم دوست نیوز)امریکا میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد ملک میں کسی بھی وقت ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا جاسکتا ہے،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی کے اعلان کا ارادہ رکھتی ہے،جس کا اعلان کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے،ایمرجنسی سے ہنگامی فنڈز کے اجراء میں آسانی اور سرکاری رکاوٹوں میں نرمی ہوجائے گی جبکہ ماہرین کہتے ہیں کہ منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنا شاید اب ممکن نہیں رہا ہے

Leave a Reply