کشمیریوں کو آزادی ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد ( ہم دوست نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں مل جاتی،کوئی پاکستانی چین سے نہیں بیٹھے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں مل جاتی، کوئی پاکستانی چین سے نہیں بیٹھے گا،بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے میں تبدیلی کر کے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیا،3 سال گزر چکے مقبوضہ وادی کے عوام تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اپنے چارٹر پر عملدرآمد کرا کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرائے اور حریت رہنما یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام قید و نظربند حریت پسندوں کو رہا کیا جائے۔

Leave a Reply