سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھربڑی کمی

کراچی (ہم دوست نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھربڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں مسلسل پانچویں روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے،سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1300 روپے کم ہوکر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہے،اسی طرح دس گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 21 ہزار 656 روپے ہے جبکہ دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے سے 1788 ڈالر فی اونس ہے

Leave a Reply