تاجروں کی موجیں

لاہور (ہم دوست نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اوقات کار کی پابندی کے خاتمے کا تاجروں کا بڑا مطالبہ مان لیا گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے رات 9 بجے بازار بند کرنے کا حکم ختم کر دیا ہے.اب مارکیٹیں رات 9 بجے کے بعد بھی کھلی رہ سکیں گی,جبکہ دوسری جانب اتوار کو لازمی چھٹی کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے.چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ کاروباری مراکز، بازار اور دکانیں اتوار کو بھی کھلی رہیں گی.

Leave a Reply