پنجاب میں خوفناک ٹریفک حادثہ

رحیم یار خان( ہم دوست نیوز)پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان میں سیوریج اور بارش سے بھرے گڑھے میں پھنسی منی کوچ پر ٹرک الٹ گیا،حادثے کے نتیجے میں13 افراد جاں بحق ہو گئے،ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ فیروزہ کی مین روڈ پر پیش آیا،جہاں مسافر بس کھڑے پانی سے گزرتے ہوئے گڑھے میں پھنس گئی اور مخالف سمت سے آنے والا ٹرک گڑھوں کے باعث بے قابو ہو کر مسافر کوچ پر الٹ گیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ٹرک کو کرین کی مدد سے سیدھا کیا گیا،بس میں18 مسافر سوار تھے جن میں سے13 مسافروں کی لاشیں اور 5 زخمیوں کو فیروزہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔اس دوران جائے حادثہ پر آنے والے اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور کی گاڑی پر مشتعل شہریوں نے پتھراؤ کر دیا،اے سی نے بھاگ کر جان بچائی،اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ کئی سال سے فیروزہ شہر کی مین سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور آئے روز حادثات ہوتے ہیں،آج بڑا سانحہ پیش آگیا،شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کی اصل ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے

Leave a Reply