کابینہ میں ردوبدل، 13 نئے وزرا حلف اٹھائیں گے

مصر (ہم دوست نیوز)مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا انتظامی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے کابینہ میں ردوبدل کا اعلان.

تفصیلات کے مطابق مصر کی کابینہ میں ردوبدل کیا گیا ہے،13 نئے وزرا حلف اٹھائیں گے،عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس کے دوران کابینہ میں ردوبدل کی منظوری دی گئی،مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے انتظامی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ردوبدل کا اعلان کیا،صدر السیسی نے اس حوالے سے کہا کہ ان تبدیلیوں کا مقصد کچھ اہم شعبوں میں حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے،کابینہ میں ہونے والے ردوبدل میں صحت،تعلیم،ثقافت،لوکل ڈیولپمنٹ،آبپاشی،سیاحت کی وزارتیں شامل ہیں۔

Leave a Reply