قاہرہ کے گرجا گھر میں آتشزدگی کے بعد بھگدڑ، متعدد افراد ہلاک

مصر (ہم دوست نیوز)مصر میں قبطی مسیحیوں کے گرجا گھر میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے گرجا گھر میں آگ لگنے کے باعث 41 افراد ہلاک ہوگئے،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گرجا گھر میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 50
کے قریب افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں،رپورٹس کے مطابق زیادہ تر اموات آگ لگنے کی وجہ سے مچنے والی بھگدڑ کے باعث ہوئیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں جبکہ مصری وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فارنزک شواہد کے مطابق گرجا گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

Leave a Reply