بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ آگئی

کوئٹہ( ہم دوست نیوز)پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے میں بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)نے صوبے میں بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے،پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں آج مزید 8افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد196ہوگئی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں میں7 اموات موسیٰ خیل اور ایک قلعہ عبداللّٰہ میں رپورٹ ہوئی۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں سے 19 ہزار 762 مکانات بھی متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 7 ہزار 377 مویشی ہلاک ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں سیلابی ریلوں سے690کلو میٹر روڈ اور 18 پل تباہ ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply