بھارت کا یوم آزادی، کشمیر میں یوم سیاہ

سرینگر(ہم دوست نیوز)بھارت کے یوم آزادی پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہے،کنٹرول لائن کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منارہے ہیں.

تفصیلات کےمطابق کنٹرول لائن کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منارہے ہیں،بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے،قابض بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔رپورٹس کے مطابق بھارتی مظالم کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لئےدنیا بھر میں بھارت مخالف مظاہرے ہوں گے۔کشمیر میڈیا سروس کےمطابق قابض بھارتی حکام نےمقبوضہ کشمیر میں ہونے والےمتوقع احتجاج کو روکنے کے لیےحفاظت کے نام پرانتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔

Leave a Reply