پنجاب حکومت ملک میں بدامنی پیدا کر رہی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت ملک میں بدامنی پیدا کر رہی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ انتہائی قدم اٹھائیں۔

تفصیلات کے مطابق سئنیر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ملک میں بدامنی پیدا کر رہی ہے،ہم نہیں چاہتے کہ انتہائی قدم اٹھائیں،پرویز الہٰی کو پتا ہوگا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کی حدود کیا ہوتی ہے۔عمران نیازی صاحب بوکھلا گئے ہیں،ثبوت سامنے آئیں گے تو عوام کو پتا چلے گا کہ عمران خان کیسے فارن فنڈنگ لے کر انتشار پھیلاتے رہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان امریکا کو صبح گالی دیتے ہیں اور شام کو گلدستہ بھیجتے ہیں،سیاسی میدان سجے گا تو عمران خان کو4سالوں کا حساب دینا ہوگا،عمران خان پاکستان کو حقیقی غلامی میں پھینک کر چلے گئے تھے۔عمران خان کا استدلال ہے کہ وہ کچھ بھی کریں ان سے سوال نہیں کیا جا سکتا،عمران خان5سال جھوٹے سرٹیفکیٹ دیتے رہے،یہ ثابت ہوچکا ہے،عمران خان کو آئین و قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔عمران خان احتساب سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں،عمران خان اپنی مقبولیت کھو چکے ہیں،عمران خان مینار پاکستان سے ہاکی اسٹیڈیم میں سکڑ چکے ہیں،ایسی جماعتیں ہیں جو ایک نشست نہیں جیت سکتیں لیکن بڑے جلسے کر سکتی ہیں،جلسہ انتخابی کارکردگی کا پیمانہ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن سےقبل نواز شریف ضرور واپس آئیں گے۔

Leave a Reply