نواز شریف سیاسی ڈیل کے تحت باہر گئے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سیاسی ڈیل کے تحت باہر گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ملتان کے حلقہ این اے 157 میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ملک سے باہر سیاسی ڈیل اور انڈر اسٹینڈنگ کے تحت گئے تھے،ن لیگی قائد کو اسی سیاسی انڈر اسٹینڈنگ کے ساتھ واپس آنا چاہیے کیونکہ نواز شریف کی واپسی بھی انتخابات کے حوالے سے متاثر کن ثابت نہیں ہوگی،نوازشریف خراب طبیعت اورعلاج کی غرض سے بیرون ملک گئے،حقیت اس کے برعکس تھی،نواز شریف کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان کا بیانیہ عوام کےدل میں اُترچکا ہے،ضمنی الیکشن میں مہر بانو قریشی کی کامیابی یقینی ہے،مہر بانو کی انتخابی مہم کے سلسلے میں عمران خان جلد جلسے سے خطاب بھی کریں گے

Leave a Reply