عمران کو اپنی پارٹی کے لوگوں پر اعتبار نہیں، غلام بلور

پشاور (ہم دوست نیوز)رہنما اے این پی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ عمران خان خود نو سیٹوں سے اس لیے کھڑا ہو رہا ہے کہ اُسے پارٹی کے دیگر لوگوں پر اعتبار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 پشاور سے عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کےامیدوار غلام احمد بلور نے پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے صدر نجم الدین خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود 9سیٹوں سے اس لیے کھڑا ہو رہا ہے کہ اُسے پارٹی کے دیگر لوگوں پر اعتبار نہیں،ایک آدمی 9 نشستیں جیت جائے تو آخر میں 8 نشستوں کا کیا ہوگا،عمران خان کی جنگ آزادی کے لیے نہیں کرسی کے لیے ہے۔پریس کانفرنس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نے این اے31پر غلام احمد بلور کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کا ہر کارکن غلام احمد بلور کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہے گا۔

Leave a Reply