دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے متعدد افراد ڈوب گئے

کندھ کوٹ(ہم دوست نیوز)دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے دو بچوں اور ایک خاتون سمیت آٹھ افراد ڈوب گئے.

تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں کندھ کوٹ کے مقام پر کشتی الٹنے کے واقعے میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت آٹھ افراد ڈوب گئے،قریبی علاقہ مکینوں نے ڈوبنے والوں کو آپنی مدد اپنے تحت 5 افراد کو بچا لیا اور 3لاشیں بھی نکالی،جبکہ دوسری جانب نارووال کے نالہ ڈیک میں طغیانی ہے۔سیلابی ریلے میں قلعہ احمد آباد کے قریب ریلوے ٹریک بہہ گیا جس کے باعث نارووال سیالکوٹ ٹرین سروس معطل ہوگئی ہے۔رپورٹس کے مطابق تونسہ کے سیلابی پانی میں پھنسے21افراد کو بچالیا گیا ہے۔

Leave a Reply