زیر تعمیر 4 منزلہ عمارت گرگئی

کراچی(ہم دوست نیوز)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں زیرِ تعمیر 4 منزلہ عمارت گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں زیر تعمیر 4 منزلہ عمارت گرگئی،ملبے سے11 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے،رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر4 مزدوروں کے پھنسے ہونے کی اطلاع پرامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔رینجرز کے جوان بھی ریسکیو اداروں کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی مشینری حادثے کی جگہ پہنچ گئی ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب اس حوالے سے کہا کہ ابھی ہیوی مشینری استعمال نہیں کررہے،اس سے ملبے میں دبے افراد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق عمارت میں مزید فلیٹس بن رہے تھے،بلڈر سے اب تک رابطہ نہیں ہوسکا۔

Leave a Reply