پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

نیدرلینڈز(ہم دوست نیوز)پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج روٹر ڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج روٹرڈیم میں کھیلا جائے گا،3 میچوں کی سیریز کا پہلامیچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا،قومی ٹیم نے میچز کیلئے بھرپور ٹریننگ کی لیکن بارش کی وجہ سے آخری دن ٹریننگ کچھ متاثر ہوئی۔ورلڈ کپ سپرلیگ میں پاکستان90 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے،لیکن سیریز0-3سے جیت کر ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرسکتا ہے

Leave a Reply