ماضی کو چھوڑ کر آگے بڑھنا ہوگا، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (ہم دوست نیوز) سئنیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ماضی کو چھوڑ کر آگے بڑھنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سئنیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نےآل پارٹیز استحکام معیشت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کو چھوڑ کر آگے بڑھنا ہوگا،سیاست دانوں کی لڑائیوں میں ملک کا نقصان ہوتا ہے،سیاسی جماعتوں میں اتنی ہی خرابیاں ہیں جتنی اور شعبوں میں ہیں۔رہنما جے یو آئی(ف)مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملکی معیشت کو ریورس گیئر لگا ہوا ہے، اس کی سمت کو درست کرنا ہوگا،ملک میں معاشی اور خارجہ پالیسی سمیت کئی چیزیں آزاد نہیں۔

Leave a Reply