پاکستان نے معاشی اور سماجی ترقی میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے، روسی صدر

روس ( ہم دوست نیوز)روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ مشترکہ کاوشوں سے دو طرفہ تعلقات علاقائی امور و استحکام کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے،روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان نے معاشی اور سماجی ترقی میں شاندار کامیابی حاصل کی اور عزت کا مقام پایا۔روسی صدر نے فعال روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کاوشوں سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن و استحکام کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply