عطاء تارڑ کو انسداد منشیات کا قلمدان سپرد

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں نئے بننے والے معاون خصوصی عطا تارڑ کو انسداد منشیات کا قلمدان تفویض کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی عطاء تارڑ کو انسداد منشیات کا قلمدان دے دیا ہے،وزیراعظم کی منظوری کے بعد عطاءتارڑ کو انسداد منشیات کا قلمدان سپرد کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عطاء تارڑ معاون خصوصی نارکوٹکس کنٹرول ہوں گےاور وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول شاہ زین بگٹی کے ماتحت کام کریں گے۔

Leave a Reply