عمران خان کو کس جیل میں رکھا جائے گا؟ لیگی رہنما احسن اقبال کا بڑا انکشاف

اسلام آباد (ہم دوست نیوز) سئنیر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قانون سے بالاتر نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سئنیر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قانون سے بالاتر نہیں،انہیں گرفتار کیا گیا تو لانڈھی جیل میں رکھا جائے گا،نواز شریف اور شہباز شریف نے بھی پیشیاں بھگتی ہیں جبکہ عمران خان کہتے ہیں وہ جواب دہ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ لندن کی سڑکوں میں افواج کےخلاف نعرے لگاتے رہے،عمران خان کی جماعت مظلوم بننے کے بجائے اپنی غلطیوں پر غور کرے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ شہباز گل کے بیان جیسا جارحانہ بیان نہیں سنا۔عمران خان پنجاب حکومت کو ریمورٹ کنٹرول سے چلا رہے ہیں،پرویز الہٰی شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے انتظامی ڈھانچے کو سیاست میں جھونکنا چاہتے ہیں،ہوسکتا ہے پنجاب کی انتظامی مشینری پیچھے ہٹ جائے،پرویز الہٰی نے آئین اورقانون سےمتصادم اقدامات کیےتو اپنی حکومت کو خطرے میں ڈالیں گے

Leave a Reply