وزیراعظم کی شہید جنرل سرفراز شہید کے گھر آمد

اسلام آباد(ہم دوست نیوز)وزیراعظم شہباز شریف لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے گھر گئے،وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے لیےفاتحہ کی اور اہل خانہ سےتعزیت کا اظہار کیا،اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج کے افسران و جوانوں نے وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے کبھی دریغ نہیں کیا،دہشت گردوں کے خلاف جنگ ہو یا قدرتی آفت،فوج کے جوان و افسران ہمیشہ قوم کے محافظ بن کر میدان میں اترے۔وزیراعظم نے کہا کہ اُن سمیت پوری قوم شہداء کی ان قربانیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے

Leave a Reply