مسجد میں دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ

کابل(ہم دوست نیوز)شمالی کابل کی ایک مسجد میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کے اندر دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق ہوگئے،غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،دھماکا سر کوتل خیر خانہ کے علاقے کی ایک مسجد میں ہوا۔دھماکے میں امام مسجد امیر محمد خان کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں

مسجد میں دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ” ایک تبصرہ

Leave a Reply