عمران خان کیلئے خصوصی برتاؤ کی سہولت اب بھی موجود ہے، شرجیل میمن

کراچی (ہم دوست نیوز)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی جعلی ریکارڈ سے بھرےتھے لیکن پی ٹی آئی کے دباؤ کے باعث ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیےگئے.

تفصیلات کے مطابق سئنیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہاکہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی جعلی ریکارڈ سے بھرے تھے لیکن پی ٹی آئی کے دباؤ کے باعث ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے لیے خصوصی برتاؤ کی سہولت اب بھی موجود ہے،بتایا جائے ایک ہی ملک میں دو قانون کیوں؟ادھر رہنما مسلم لیگ(ن)طلال چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض ہورہے ہیں،عمران خان نے پانچ جعلی حلف نامے جمع کرائے،عمران خان پورا توشہ خانہ کھا گئے،کہاں ہے الیکشن کمیشن

Leave a Reply