آج عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

حیدرآباد (ہم دوست نیوز)حیدرآباد میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے،کراچی کے زیادہ بارش والے اضلاع میں بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر فواد سومرو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شہر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز کل بند رہیں گے۔دریں اثناء آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی نے آج تمام نجی اسکولز اور کالجز میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر کل کراچی سمیت سندھ بھر کےوہ اضلاع جہاں بارش بہت زیادہ ہوئی ہے،تمام پرائیویٹ اسکولز اور کالجز جمعرات کو بند رہیں گے

Leave a Reply