ڈالر آج مزید مہنگا

کراچی(ہم دوست نیوز)امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ کے بعد ایک بار پھر اس میں اضافے کا سلسلہ شروع۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر مسلسل نیچے آنے کے بعد اب ایک بار پھر اڑان بھرنے لگا جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ پھر زوال پزیر ہے،آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 12پیسے مہنگا ہونے کے بعد 215روپے کا ہو گیا ہےجبکہ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس)میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس193پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43870ہو گیا ہے۔

Leave a Reply