مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکا

امریکا(ہم دوست نیوز)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ہم مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہم مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فوری امداد کا اعلان کر تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک لاکھ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کرتے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے10لاکھ امریکی ڈالر کا بھی اعلان کرتے ہیں،موسمیاتی بحران کےمستقبل میں اثرات کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے

Leave a Reply