جوہری ہتھیاروں کا استعمال ہنگامی حالات میں ہی ممکن ہے، روس

روس(ہم دوست نیوز)روس کا کہنا ہےکہ اس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا استعمال ہنگامی حالات میں ہی ممکن ہے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ کے مطابق روس اپنے جوہری ہتھیاروں کو صرف ہنگامی حالت میں ہی استعمال کرے گا۔ روس،نیٹو اور امریکا سے براہ راست تصادم میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا،جوہری ہتھیاروں کا استعمال صرف اور صرف ردعمل کے طور پر کیا جائے گا۔دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ روسی وزیر دفاع نے منگل کو کہا تھا کہ یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی ضرورت نہیں۔خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ روسی وزیر دفاع نے یوکرین میں ممکنہ کیمیائی ہتھیاروں کےاستعمال کی قیاس آرائیوں کو بھی غلط قرار دیا تھا۔

Leave a Reply